آصف زرداری کی کامیابی، سابق وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

آصف زرداری کی کامیابی، سابق وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ سابق وفاقی وزیر مولانا حامد سعید کاظمی نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف عالمِ دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyODMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzI4MyAtINin2YTbjNqp2LTZhiA42YHYsdmI2LHbjCDaqdmIINmG24Eg2KjavtuMINuB2YjauiDYqtmIINqp2YjYptuMINmB2LHZgiDZhtuB24zauiDZvtqR2KrYp9uU2KLYtdmBINiy2LHYr9in2LHbjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMyODQsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvQXNpZi1aYXJkYXJpLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9mE24zaqdi02YYgONmB2LHZiNix24wg2qnZiCDZhtuBINio2r7bjCDbgdmI2rog2KrZiCDaqdmI2KbbjCDZgdix2YIg2YbbgduM2rog2b7akdiq2KfblNii2LXZgSDYstix2K/Yp9ix24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPYp9io2YIg2LXYr9ixINii2LXZgSDYstix2K/Yp9ix24wg2YbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINin2YTbjNqp2LTZhiA42YHYsdmI2LHbjCDaqdmIINmG24Eg2KjavtuMINuB2YjauiDYqtmIINqp2YjYptuMINmB2LHZgiDZhtuB24zauiDZvtqR2KrYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما نیر بخاری، عبدالقادر شاہین اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ حامد سعید کاظمی کے علاوہ احمد سعید کاظمی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حامدسعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی پی پی پی میں شمولیت ایک خوش آئند اقدام ہے۔ دونوں رہنماؤں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن 8فروری کو نہ بھی ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، الیکشن پیپلز پارٹی جیت گئی تو بلاول یا میں وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی الیکشن جیتی تو بلاول یا میں وزیر اعظم بن سکتے ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے۔

انٹرویو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ 8فروری سے آٹھ دس دن آگے بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں، الیکشن آج یا کل ضرور ہوں گے۔ جو لاڈلا جیل میں ہے، 30سال پہلے لانچ ہوا، کم ظرف کو ملک دیا گیا جس سے ملک کا بیڑہ غرق ہوا۔

Related Posts