نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج 1 روزہ دورے کیلئے کویت روانہ ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ و مذہبی روابط طویل تاریخ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 1 روزہ دورے کے دوران کویت کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے امیرِ کویت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM3MjEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzcyMSAtINi624zYsSDZgtin2YbZiNmG24wg2YXZgtuM2YUg2LrbjNix2YXZhNqp24zZiNq6INqp24wg2YjYp9m+2LPbjNiMINmF2LLbjNivIDE2MzjYp9mB2LrYp9mGINin2b7ZhtuSINmI2LfZhiDYsdmI2KfZhtuBIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzcyMiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9BZmdoYW5zLWdvaW5nLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYutuM2LEg2YLYp9mG2YjZhtuMINmF2YLbjNmFINi624zYsdmF2YTaqduM2YjauiDaqduMINmI2KfZvtiz24zYjCDZhdiy24zYryAxNjM42KfZgdi62KfZhiDYp9m+2YbbkiDZiNi32YYg2LHZiNin2YbbgSIsInN1bW1hcnkiOiLYp9iz2YTYp9mFINii2KjYp9ivOiDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhduM2rog2LrbjNixINmC2KfZhtmI2YbbjCDZhdmC24zZhSDYutuM2LEg2YXZhNqp24zZiNq6INqp24wg2YjYt9mGINmI2KfZvtiz24wg2qnYpyDYs9mE2LPZhNuBINis2KfYsduMINuB25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
کویتی امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پروزیراعظم سمیت پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار اورپاکستان میں 1 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86برس کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیرِ کویت مقرر کردیا۔
کویتی کابینہ نے اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوراون کابینہ نے آنجہانی امیرِ کویت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہیں گزشتہ ماہ علالت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مارچ 2021 میں بھی شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ایک غیر واضھ بیماری کے باعث علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا، 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد انہیں امیرِ کویت بنایا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








