کراچی، مچھر کالونی میں سلنڈر دھماکے سے 2منزلہ عمارت گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
پشاور میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 منزلہ عمارت گر گئی۔ واقعے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxMjIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzEyMiAtINiu2LbYr9in2LEg2YXbjNq6INiy2YjYsSDYr9in2LEg2K/avtmF2Kfaqdin2Iwg2KfbjNizINin24zahiDYp9mIINiz24wg2bnbjCDaiNuMINi024HbjNivIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzEyMywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9CbGFzdC0xLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYrti22K/Yp9ixINmF24zauiDYstmI2LEg2K/Yp9ixINiv2r7Zhdin2qnYp9iMINin24zYsyDYp9uM2oYg2KfZiCDYs9uMINm524wg2ojbjCDYtNuB24zYryIsInN1bW1hcnkiOiLYrti22K/Yp9ixINmF24zauiDYstmI2LEg2K/Yp9ixINiv2r7Zhdin2qnbkiDaqduSINio2KfYudirINin24zYsyDYp9uM2oYg2KfZiCDYs9uMINm524wg2ojbjCDZhdit2YXYryDZhdix2KfYryDYrNin2YXZiNm5INi024HbjNivINuB2Ygg2q/YptuS25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ 2 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنی سلنڈر شاپ میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خضدار میں زور دار دھماکے کے باعث ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے تھے۔

آج سے 8روز قبل ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مراد جاموٹ کی گاڑی سلطان ابراہیم روڈ پر پر دھماکے کی زد میں آئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

Related Posts