اسلام آباد: سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے روس سے تیل خریدنے میں نالائقی کا مظاہرہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے میں حکومت نے عجیب نالائقی دکھائی۔ جب عالمی منڈی میں تیل مہنگا تھا، اس وقت خریدا نہیں۔
ایکنک، سیلاب زدگان کی بحالی سمیت 440ارب کے 7 منصوبے منظور
سابق وزیرِ توانائی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو مہنگائی کے عذاب سے گزارا۔ ڈالر بھی ضائع کیے اور اب جب تیل سستا ہوگیا اور معیشت تباہ ہوگئی تو نالائقوں کا ٹبر تیل لینے روس پہنچ گیا۔ یہ کون احمق لوگ ہیں؟
روس سے تیل خریدنے کے معاملے میں مسلط شدہ حکومت نے عجیب نالائقی دکھائی۔ جب عالمی منڈی میں تیل مہنگا تھا تب خریدا نہیں اور لوگوں کو مہنگائی کے عذاب سے گزارا۔ ڈالر بھی ضائع کئے۔ اب جب تیل سستا ہو گیا اور معیشت تباہ ، تو نالائقوں کا ٹبر روس پہنچ گیا تیل لینے۔ کون احمق لوگ ہیں یہ؟
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 6, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اگر عمران خان کے فیصلے کے مطابق روس سے سستا تیل اپریل سے خریدنا شروع کردیتے تو کتنے ارب ڈالرز کا فائدہ ہوتا؟
ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ اب امپورٹڈ حکومت نے دیر کردی تو کتنا نقصان ہوا؟ عمران خان دور میں ایل این جی کے ایک ایک جہاز پر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے اب نہیں بولیں گے۔
اگر عمران خان کے فیصلے کے مطابق روس سے سستا تیل اپریل سے خریدنا شروع کر دیتے تو کتنے ارب روپے اور ڈالر کا فائدہ ہوتا؟ اور اب اپمورٹڈ حکومت نے دیر کر دی تو کتنا تقصان ہو گیا؟
عمران خان دور میں ایل این جی کے ایک ایک جہاز پر جھوٹا پروپوگینڈا کرنے والے اب نہیں بولیں گیں۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 6, 2022
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں پاکستانیوں نے ایسا ریاستی جبر دیکھا جیسا مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ اسی طرح معیشت کی جو تباہی پچھلے 8 ماہ میں ہوئی، ویسی کبھی قدرتی آفت، جنگ یا وبا کے دوران بھی نہیں ہوئی۔
پچھلے آٹھ ماہ میں ایسا ریاستی جبر پاکستانیوں نے دیکھا کہ جیسا مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ اِسی طرح معیشت کی جو تباہی پچھلے آٹھ ماہ میں ہوئی ویسی کبھی قدرتی آفت ، جنگ یا وبا کے دوران بھی نا ہوئی۔
یہ پاکستان کا تاریک ترین دور رہا اور اس کا جلد ختم ہونا ناگزیر ہو چکا۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 6, 2022
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ملک میں جلد از جلد عام انتخابات کے مطالبے پر قائم ہے۔ سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا تاریک ترین دور ہے اور اس کا جلد ختم ہونا ناگزیر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








