ایکنک کا اجلاس، سیلاب زدگان کی بحالی سمیت 440ارب کے 7 منصوبے منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک کے اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فنڈز سمیت 440 ارب کے 7 بڑے منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، نوجوانوں کیلئے 47ارب کے 6پراجیکٹس منظور

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس کے دوران سندھ ایمرجنسی منصوبے کیلئے 48 ارب کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا سیلاب بحالی منصوبے کیلئے 15 ارب کے فنڈز منظور کیے گئے۔

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس کے دوران بلوچستان سیلاب بحالی منصوبے کیلئے 12 ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ایکنک سے 70ارب 44کروڑ کا سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر انفارمیشن منصوبہ بھی منظور ہوا۔

ایکنک اجلاس میں مورو رانی پور شاہراہ کی تعمیر و مرمت کیلئے 36 ارب 21 کروڑ، سیلابی پانی کے انتظام کیلئے 3 ارب 82 کروڑ جبکہ پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کیلئے 23 ارب کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

سندھ کے پسماندہ علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت کیلئے 48 ارب 30 کروڑ کا منصوبہ بھی منظور کر لیا۔ مجموعی طور پر 440 ارب کے 7 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

 

Related Posts