مراکش نے سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو پنالٹیز پر شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 8 میں جگہ بنالی جبکہ میچ کے دوران دونوں ٹیمز نے 120 منٹ بغیر کوئی گول کیے گزار دئیے۔
تاریخی فتح کا جشن منانے والے مراکشی شائقین کی تصاویر یہ ہیں۔

دلچسپ طور پر اسٹیڈیم میں بھی مراکش کے شائقین کی تعداد اسپین کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

ایٹلس لائن کے مداحوں نے جیت کا جشن منایا، گیت گائے اور فٹ بال اور قومی ترقی کیلئے خوشی کا اظہار کیا۔

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی اسپین کے خلاف مراکش کی جیت کا جشن کھل کر منایا۔

اسین کو شکست دینے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے بھی جشن منایا جس سے ان کی ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ٹیم کے کھلاڑی گھل مل گئے اور اپنے کوچ ولید ریگراگوئی کو فضا میں بلند کردیا جس پر شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وہ لمحہ بھی قابلِ دید رہا جب مراکش کے فٹ بال شائقین نے پینلٹی شوٹ آؤٹ مکمل ہونے پر جشن منایا۔

ایک موقعے پر مراکش کے بعض شائقین نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایک نقل بھی اٹھا کر واضح کیا کہ وہ فائنل تک رسائی اور پھر جیت کی دوڑ میں شامل ہیں۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کے باہر ایٹلس لائنز کی جیت کا جشن منایا گیا جسے دنیا بھر نے ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔

کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مراکش کو اسپین سے جیتتے ہوئے دیکھا اور یہ ان کی زندگیوں کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








