اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس پر کی گئی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔ عدالتِ عظمیٰ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ اپیلیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کیلئے مقرر کیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ججز کا 3 رکنی بینچ آج عمران خان کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
ایمان مزاری کی ضمانت منظور، علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ عمران خان کا مؤقف سنے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کردیا ہے۔
ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونے کے معاملے کو سیشن کورٹ جج ہمایوں دلاور کے حوالے کردیا تھا۔ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں 5اگست کو دائر کی۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ ماتحت عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5اگست کے روز 3سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








