حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کا طالبات پر لاٹھی چارج، سر سے سکارف چھین لئے۔ بھارت

تازہ ترین

تازہ ترین

حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کا خواتین پر لاٹھی چارج، سر سے سکارف چھین لئے۔ بھارت
حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کا خواتین پر لاٹھی چارج، سر سے سکارف چھین لئے۔ بھارت

اتر پردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والی طالبات پر پولیس نے بدترین لاٹھی چارج کیا اور اُن کے سرسے سکارف کوبھی چھین لیا۔

بھارت میں حجاب کے خلاف مہم کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی شروع ہوگئیں، علی گڑھ کے ایک کالج کے باہر سکارف پر پابندی کا نوٹس لگ گیا جبکہ غازی آباد شہر میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا اور ان کے سر سے سکارف بھی چھین لئے۔

مزید برآں میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات بدستور سراپا احتجاج ہیں، طالبات کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان بزنس کونسل کا بھارتی طالبہ مسکان کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

یونیورسٹی میں داخلے سے روکنے پر طالبات سڑکوں پر آگئیں اور نعرہ تکبیر بلند کرتی رہیں، تاہم شدید احتجاج کے بعد طالبات کو حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت تو مل گئی لیکن پرائمری سکول کی بچیوں کو سکارف پہننے پر سکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔

Related Posts