جاپان بزنس کونسل کا بھارتی طالبہ مسکان کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

جاپان بزنس کونسل کا بھارتی طالبہ مسکان کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
جاپان بزنس کونسل کا بھارتی طالبہ مسکان کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

نئی دہلی:انڈیا میں بزدل انتہاء پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والی بہادر لڑکی مسکان خان کے لیے جاپان کی تنظیم نے اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مشہور و معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے مسکان خان کے لیے جاپان سمیت کسی بھی ملک میں اعلی تعلیم کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

پاک جاپان برنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بہادر مسکان خان کے والدین کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے مسکان خان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔

صدر رانا عابد حسین نے خط میں لکھا کہ وہ اپنی اس ہندوستانی بہن اور بیٹی کے جذبہ ایمانی سے بہت متاثر ہیں، مسکان خان نے تن تنہا انتہا پسند جنونی ہندوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ مسکان خان کے اللہ اکبر کے نعرے نے تمام عالم اسلام کو تازہ دم کر دیا ہے۔ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:واقعے کے بعد ہندو دوستوں نے کیا کیا؟ مسکان کا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا مسکان خان کے اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مرکوز ہو گئی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔

Related Posts