دوسری شادی کی خواہش، شوہر پہلی بیوی کو بھون کر کھا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسری شادی کی خواہش، شوہر پہلی بیوی کو بھون کر کھا گیا
دوسری شادی کی خواہش، شوہر پہلی بیوی کو بھون کر کھا گیا

برازیل:دوسری شادی کی خواہش میں اکثر و بیشتر قتل کے واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، مگر برازیل میں پیش آنے واقعے کے بعد دنیا حیران رہ گئی۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ شخص جس کا نام موروبتایا جارہا ہے نے دوسری شادی کی بیوی سے اجازت طلب کی، جس پر بیوی نے انکار کردیا، مورونے طیش میں آکر بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے۔

ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد جسم کے حصوں کو مصالحے لگا کر پکایا اور پھر اسے کھاگیا، تاکہ قتل کے شواہد مٹ جائیں اور پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کسی عورت کے عشق میں گرفتار ہوگیا تھا اور چاہتا تھا کہ اس سے شادی کرلے، مگر پہلی بیوی نے صاف انکار کردیا تھا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد ظالم شخص نے دوسری عورت سے شادی بھی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مورو نامی شخص کے گھر کے پاس کسی انسان جسم کی باقیات پڑی ہوئی ہیں۔ جب پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مورو نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ہے۔ پولیس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: باپ نے جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے لیکن مورو کی دوسری شادی کی خواہش نے دونوں کے تعلقات خراب کر دیے اور بات قتل تک پہنچ گئی۔

Related Posts