عمران خان واقعی خطرناک، پوری قوم پہچان چکی ہے۔حنا پرویز بٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان واقعی خطرناک، پوری قوم پہچان چکی ہے۔حنا پرویز بٹ
عمران خان واقعی خطرناک، پوری قوم پہچان چکی ہے۔حنا پرویز بٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماؤں نے عمران خان کو خطرناک تسلیم کر لیا، رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان واقعی خطرناک ہیں، ان کو پوری قوم پہچان چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، ترقی اور خوشحالی کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان واقعی خطرناک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا

ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جب معیشت اوپر جانے لگتی ہے تو اس شخص کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔ پھر پاکستان کے خلاف ایک نیا پراپیگنڈہ شروع کردیتا ہے۔

خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی خطرناکی کا اعتراف کرنے والی دوسری ن لیگی رہنما ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مکار شخص کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم کی خطرناکی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خودپسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔

 اپنے حالیہ بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تکبر اور غرور میں ڈوبے ہوئے شخص کو خطرناک ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔ عدالتوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت نہیں ہے۔

Related Posts