ریشم جی، مچھلیاں کھانا کھاتی ہیں پلاسٹک کے تھیلے نہیں، سوشل میڈیا صارفین کی ریشم پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

ریشم جی، مچھلیاں کھانا کھاتی ہیں پلاسٹک کے تھیلے نہیں، سوشل میڈیا صارفین کی ریشم پر تنقید
ریشم جی، مچھلیاں کھانا کھاتی ہیں پلاسٹک کے تھیلے نہیں، سوشل میڈیا صارفین کی ریشم پر تنقید

پاکستان کی سینیئر و معروف اداکارہ ریشم کو ان کی ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں وہ نہر میں مچھلیوں کیلئے کھانا ڈالتے ہوئے پلاسٹک کے بیگز بھی ساتھ ہی پھینک دیتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ریشم اپنی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر نہر میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہی ہیں، اس دوران وہ جس پلاسٹک کے شاپر سے مچھلیوں کو کھانا ڈال رہی ہیں آخر میں وہ پلاسٹک بھی نہر میں پھینک رہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریشم جی، مچھلیاں کھانا کھاتی ہیں پلاسٹک کے تھیلے نہیں۔

ایک اور صارف نے ریشم کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا انھیں کو کوئی اندازہ نہیں۔ یہ وہ عمومی رویہ ہے جس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے۔

Related Posts