24گھنٹے میں حلیم عادل شیخ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، شمس شہوانی

تازہ ترین

تازہ ترین

24گھنٹے میں حلیم عادل شیخ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، شمس شہوانی
24گھنٹے میں حلیم عادل شیخ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، شمس شہوانی

کراچی: پی ٹی آئی کے گرفتار رکن سندھ اسمبلی و قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی رہائی کے لیے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میدان میں آگئی، حکومت و پولیس حکام کو 24 گھٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق حلیم عادل شیخ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 24 گھنٹے بعد پیٹرول کی ترسیل بند کر کے ایک ہزار آئل ٹینکرز کے ساتھ بلاول ہاؤس کا گھیراؤکریں گے۔

سینئر وائس پریزیڈنٹ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن شمس شہوانی نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو دہشتگر دوں کی طرح سی آئی اے سینٹر میں رکھا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

شمس شہوانی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کوئی قتل کے مقدمات ہیں جو ایسا سلوک کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل سے انسانی ہمدردی کے طور پر ملاقات کیلئے آئے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، کھانا بھی تاخیر سے دیا جاتا ہے، ترجمان

Related Posts