عوام کی ٹیلیفون کالز ریکارڈ، آڈیو لیکس پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوام کی ٹیلیفون کالز ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس سے متعلق کیس میں وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعظم، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے سیکریٹریز کو عدالت کے سوالات کی روشنی میں مفصل جواب اور حلفی بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ حکام کو یہ جواب 4ستمبر تک جمع کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

صحافی برادری پیمرا ترمیمی بل کی منظوری پر صدرِ مملکت کی شکر گزار

ہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں متعلقہ سیکریٹریز کو ذاتی حیثیت میں 18ستمبر کے روز پیشی کا حکم دے دیا۔ حکم نامہ ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی درخواست پر جاری کیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل دستیاب نہیں۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا جواب 31 مئی کے حکم کے مطابق نہیں ہے، اس لیے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانا ہوگا، معلومات درست ہونے سے متعلق بیانِ حلفی بھی جمع کرائیں۔

ریمارکس دیتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ اگر 14 روز کے اندر اندر جواب داخل نہ کرایا گیا تو 18ستمبر کو وزیر اعظم کے سیکریٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکریٹریز ذاتی حیثیت سے عدالت میں پیش ہو کر سوالات کے جواب دیں۔ 

Related Posts