کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے رہتی دنیا تک اپنا نام امر کر لیا۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے رہتی دنیا تک اپنا نام امر کر لیا۔عثمان ڈار
کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے رہتی دنیا تک اپنا نام امر کر لیا۔عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے رہتی دنیا تک اپنا نام امر کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کربلا کے مقام پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رہتی دنیا تک اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کیلئے ظالم حکمران کے خلاف نعرۂ حق بلند کیا۔

پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راز اِسی میں ہے کہ ہم سچ کی خاطر جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہ کریں۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سچائی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حضرت امام حسینؓ کی پیروی ضروری ہے۔ بلاول بھٹو

Related Posts