پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا، دیگر صوبوں میں آپریشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا، دیگر صوبوں میں آپریشن جاری
پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا، دیگر صوبوں میں آپریشن جاری

قومی لوکسٹ کنٹرول پروگرام (این ایل سی سی) نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا صفایا کردیا گیا جبکہ دیگر صوبوں میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ لوکسٹ کنٹرول پروگرام (این ایل سی سی) کے پیغام میں کہا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کو ختم کردیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل ابھی موجود ہے۔

پیغام کے مطابق ملک بھر میں محکمۂ فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کا ٹڈی دل کے انسداد کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1 لاکھ 44 ہزار 345 ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں ٹڈی دل حملوں پر قابو پانے کیلئے این ایل سی سی (نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر) کا آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہوگیا،  26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ کی اراضی سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا۔

قومی ٹڈی دل کنٹرول مرکز (این ایل سی سی) کے مطابق محکمۂ تحفظِ خوراک، زراعت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے ٹڈی دل کے متاثرہ علاقے سبزی خور سبز تیلے (ٹڈی دل) سے بازیاب کرائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل  کا 26 لاکھ 22 ہزار ایکڑ سے صفایا کردیا گیا

Related Posts