کراچی میں بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا،کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر،بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Outbreak of diseases feared as torrential rains submerge Karachi roads

کراچی :جمعرات کو ہونیوالی موسلا دھار بارش کے بعد تاحال شہر کی کئی سڑکوں سے پانی نہیں نکالا جاسکا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ۔

حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کورنگی کراسنگ اور دیگر علاقوں سے پانی نہیں نکالا جاسکا،لوگ گھروں سے خود پانی نکال رہے ہیں جبکہ گھر زیر آب آنے کی وجہ سے لوگوں کا گھریلو سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔

شہرکے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی 4دن بعد بھی بحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے متعدد سب اسٹیشن ابھی بھی بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد سبزیاں اور فروٹ خراب، منڈی میں تعفن پھیل گیا

محکمہ موسمیات نے کراچی ، ٹھٹھہ ، ​​حیدرآباد اور بدین میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ممکن ہے کہ نیا اسپیل سندھ اور بلوچستان میں تین دن تک جاری رہے گاجس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ بارش سے شہری سیلاب اور نچلے سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکیں گے۔

Related Posts