اعظم سواتی کی گرفتاری، ریاستی فاشزم کیخلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی۔ عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیغام سامنے آگیا
عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیغام سامنے آگیا

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، اِس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بنانا ری پبلک ہی نہیں بلکہ ہم جس تیزی سے ایک فسطائی ریاست بن رہے ہیں، اس پر مجھے نہایت حیرت اور تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا مارچ کیلئے راولپنڈی آنیوالوں سے اظہارِ تشکر

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی کیسے اس کرب اور تکلیف کے احساس سے عاری رہ سکتا ہے جس سے سینیٹر اعظم سواتی گزرے۔

سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی پر زیرِ حراست تشدد ہوا اور پھر بلیک میلنگ کی غرض سے ان کے اہلِ خانہ کو ویڈیو بھجوائی گئی۔ ناانصافی پر ان کا غصہ اور مایوسی قابلِ جواز تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے غصے کو ہوا اس وقت ملی جب دیگر سینیٹرز کی جانب سے گزشتہ 2 ہفتوں کی درخواستوں کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے اعظم سواتی پر بند رہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کیا اور انہیں پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ریاست کی اِس فسطائیت پر ہر فرد آواز بلند کرے۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ تم 75سال کے شخص پر پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کرو، اس کو بے لباس کرو۔ اس کے گھر کی حرمت پامال کرو، مگر الامان الحفیظ اگر وہ تم پر سوال اٹھا لے؟ کون ہو تم خدائی کے دعویدارو؟

 

 

Related Posts