آرمی چیف کیخلاف گمراہ کن اعدادوشمار پر مبنی مذموم مہم، آئی ایس پی آر کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف کے خلاف گمراہ کن اعدادوشمار پر مبنی مذموم مہم کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر نے اہم بیان جاری کردیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور ان کی فیملی کے اثاثوں کے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ گمراہ کن اعدادوشمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خاص گروپ نے جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو چیف آف آرمی اسٹاف اور خاندان سے منسوب کیا گیا۔ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ اثاثے آرمی چیف کے 6سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بد دیانتی ہے۔ آرمی چیف، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے۔ آرمی چیف اور خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر شہری کی طرح چیف آف آرمی اسٹاف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔ آرمی چیف کے خلاف گمراہ کن اعدادوشمار پر مبنی مذموم مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

 

Related Posts