جان بھی چلی گئی تو چوروں کی حکومت قبول نہیں کروں گا۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

جان بھی چلی گئی تو چوروں کی حکومت قبول نہیں کروں گا۔عمران خان
جان بھی چلی گئی تو چوروں کی حکومت قبول نہیں کروں گا۔عمران خان

بھکر: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میری جان بھی چلی گئی تو چوروں کی حکومت قبول نہیں کروں گا جبکہ حکومت دھاندلی کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخابات کے دوران دھاندلی کیلئے پر تول رہی ہے لیکن عوام ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کا سر طاقت کے سامنے جھک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مون سون بارشیں، کراچی! ہم آپ کے ساتھ ہیں، مریم نواز

جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ سازش اور عوامی اشتعال کے بعد ملک پر بدمعاشوں کو مسلط کیا گیا۔ ضمنی انتخابات اہم نہیں تاہم میری جدوجہد جہاد میں تبدیل ہوئی ہے۔ ہم خواتین سے گھر گھر جا کر یہ پیغام عام کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے دھمکا رہی ہے تاکہ ہمارے حوصلے پست ہوجائیں۔ چوروں کو قبول نہیں کروں گا چاہے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ اگر آج ان کی حکومت مان لی تو ساری زندگی غلامی کرنا ہوگی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ بتائیں کہ وہ ن لیگ کے حمزہ شہباز اور مریم نواز کے پاس کتنی بار گئے؟عوام سے کہتا ہوں کہ چوروں کے خلاف تحریکِ انصاف کا ساتھ دیں۔ اتحادی جماعتیں 30 سال سے قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 26سال سے اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے خلاف جدوجہد کر رہا ہوں۔ زرداری اور اس کے ساتھی سندھ کا پیسہ ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔  جھوٹ کی ملکہ چوروں کی مہم چلا رہی ہے۔ مریم ناوز کی لندن میں 4ارب کی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے بچنے کیلئے چوری کی رقم بیرونِ ملک چھپائی جاتی ہے۔ عوام 17 جولائی کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے تحریکِ انصاف کو ووٹ اور چوروں کو شکست دیں۔ امپورٹڈ حکومت کو دھاندلی سے روکنے کیلئے اپنا حق استعمال کریں۔ 

Related Posts