لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو حکومت سے سنبھالا نہیں جارہا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو دنیا بھر میں کٹھ پتلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔جیت تحریکِ انصاف کی ہوگی۔
اعظم سواتی کیلئے انصاف کا مطالبہ، 1لاکھ 15 ہزار افرادنے پٹیشن پر دستخط کردئیے
پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں ہورہی۔ اکتوبر میں الیکشن ہوں یا اگست میں، جیت ہماری ہوگی۔ میرے گزشتہ روز کے بیان سے پی ڈی ایم کو غلط فہمی ہوئی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 75 فیصد پاکستانی نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے وزیرِ خزانہ کے طور پر کچھ نہیں کیا۔
خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے 5 ملین ڈالر اپنے بچوں کو بھیجے۔ معاشی صورتحال تیزی سے نیچے کی طرف جارہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی کی نہیں، ملک کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ انہوں نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔ حکومت سے بات نہیں ہوسکتی۔ ان کے وزرائے خزانہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے کسی شعبے کا اس حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








