بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملے سے متعلق 9 مئی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ جیل حکام نے کیس کی سماعت کیلئے سابق وزیراعظم کو پیش کرنے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عمران خان کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی عمران خان کو پیش کرنے سے معذرت کے بعد جج ملک اعجاز نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU0NDEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTQ0MSAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINmF24zauiDYqNix2LfYp9mG2YjbjCDbgdin2KbbjCDaqdmF2LTZhtixINis24zZhiDZhduM2LHbjNm5INqp24wg2YbZiNin2LIg2LTYsduM2YEg2LPbkiDZhdmE2KfZgtin2KoiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1NDQyLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL05hd2F6LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhduM2rog2KjYsdi32KfZhtmI24wg24HYp9im24wg2qnZhdi02YbYsSDYrNuM2YYg2YXbjNix24zZuSDaqduMINmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINiz25Ig2YXZhNin2YLYp9iqIiwic3VtbWFyeSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINmF24zauiDYqNix2LfYp9mG2YjbjCDbgdin2KbbjCDaqdmF2LTZhtixINis24zZhiDZhduM2LHbjNm5INmG25Ig2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LEg2KfYudi42YUg2YbZiNin2LIg2LTYsduM2YEg2LPbkiDZhdmE2KfZgtin2Kog2qnbjCDbgduSINis2LMg2qnbkiDYr9mI2LHYp9mGINm+2KfaqSDYqNix2LfYp9mG24zbgSDYqti52YTZgtin2Kog2b7YsSDar9mB2Krar9mIINuB2YjYptuM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جج سے استدعا کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دے تاہم جج ملک اعجاز نے ایس ایچ او کی استدعا مسترد کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عمران خان سے تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے روز جی ایچ کیو پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دسمبر کے دوران سپریم کورٹ نے سائفر کیس سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی۔عدالت نے دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست 22دسمبر کو منظور کی۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سائفرکیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل پر ریمارکس دئیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








