کراچی میں جعلی ڈالرز فروخت کرنے والا گروہ سرگرم، گرفتار ایجنٹ کے اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں جعلی ڈالرز فروخت کرنے والا گروہ سرگرم
کراچی میں جعلی ڈالرز فروخت کرنے والا گروہ سرگرم

کراچی میں جعلی ڈالرز فروخت کرنے والا گروہ سرگرم ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کئی شہریوں کو جعلی ڈالرز فروخت کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ جعلساز گروہ مارکیٹ ریٹ سے کم نرخ پر ڈالر فروخت کررہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بینکوں اور ایکسچینج کمپینوں سے ڈالرز خریدنا ہوں گے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU0MTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTQxMyAtINm+2LTYp9mI2LEg2YXbjNq6INmB2KfYptix2YbaryDYs9uSIDQg2K7ZiNin2KzbgSDYs9ix2Kcg2LLYrtmF24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1NDE0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL0ZpcmluZy1pbi1QZXNoYXdhci0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7YtNin2YjYsSDZhduM2rog2YHYp9im2LHZhtqvINiz25IgNCDYrtmI2KfYrNuBINiz2LHYpyDYstiu2YXbjCIsInN1bW1hcnkiOiLZvti02KfZiNixINmF24zauiDZhtin2YXYudmE2YjZhSDYp9mB2LHYp9ivINqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDaqduMINqv2KbbjCDZgdin2KbYsdmG2q8g2LPbkiA0INiu2YjYp9is24Eg2LPYsdinINi02K/bjNivINiy2K7ZhduMINuB2Yjar9im25LblCDZvtmI2YTbjNizINqp2Kcg2qnbgdmG2Kcg24HbkiDaqduBINiu2YjYp9is24Eg2LPYsdin2KTauiDZvtixINmB2KfYptix2YbaryDaqdinINmI2KfZgti524Eg2Kravtin2YbbgSDZgdmC24zYsSDYp9mT2KjYp9ivINqp25Ig2LnZhNin2YLbkiDZhduM2rog2b7bjNi0INin2ZPbjNin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عبداللہ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کراچی میں کئی افراد کو جعلی ڈالرز فروخت کرچکا ہے۔ گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں ایک شہری نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔

شہری نے انکشاف کیا کہ ایک دوست کے ریفرنس سے ایک ایجنٹ سے ڈالرز خریدے تاہم ایجنٹ نے متاثرہ شہری کو جعلی ڈالرز دئیے۔ درخواست گزار احمد علی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور زیارت کی غرض سے ملک سے باہر جانے کے خواہش مند تھے۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ اور 27 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں احمد علی  کے دفتر کے باہر اہلکار تعینات کیے۔ ملزم مزید جعلی ڈالرز دینے کیلئے آیا تو اسے گرفتار کرکے ڈالرز ضبط کر لیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان کے مطابق اس نے سراج نامی شخص سے ڈالرز لیے جس سے اس کی ملاقات کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں ہوئی۔ سراج کے پی کے سے تعلق رکھتا ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہوا۔سراج سمیت مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

Related Posts