اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست اور سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سماعت 22 اگست کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کو دی گئی 3سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی 3روز بعد سماعت بھی شامل ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے گی۔پرویز خٹک
رواں ماہ 22اگست کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی اپیل میں عمران خان نے عدالت سے 3 سال کی قید کو غیر قانونی قرار دیا۔ علاوہ ازیں سزا کی معطلی اور رہائی کی درخواست 22 اگست کو ہی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری عمران خان کی درخواستوں کی سماعت کریں گے جس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی ناقص تفتیش اور عدالت میں بغیر تیاری پیشی سے متعلق کیس کو بھی 24اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔
تاحال ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہ کرایا جاسکا، تاہم ایس پی انڈسٹریل ایریا نے عدالت کو نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے۔ کیس کی 24اگست کو سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کا بھی امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








