سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ سے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے صارف کی جانب سے سوال پوچھنے پر ایکس پر بلاک ختم کرنے کا فیچر ہی ختم کردیا۔
صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں پوچھا کہ کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے کا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ؟ اپنی وجوہات بتائیں۔
Is there ever a reason to block vs mute someone?
Give your reasons.
— Tesla Owners Silicon Valley (@teslaownersSV) August 18, 2023
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایکس مالک ایلون مسک نے لکھا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
Is there ever a reason to block vs mute someone?
Give your reasons.
— Tesla Owners Silicon Valley (@teslaownersSV) August 18, 2023
واضح رہے کہ بلاک فنکشن صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فنکشن کو کب ہٹایا جائے گا، اس حوالے سے ایلون مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








