بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں میٹرک کی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عبیرہ معاشی مسائل کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاشی مسائل کا شکار عبیرہ کے والد ڈرائیور کا کام کرتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث انہیں گھر کے 5 بہن بھائیوں کی پرورش میں مشکلات درپیش ہیں جن میں عبیرہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جڑانوالہ کا دورہ، سانحہ کے متاثرین سے ملاقات
نجی ٹی وی گفتگو کے دوران عبیرہ نے کہا کہ مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے تاہم والد کی اتنی آمدنی نہیں ہے جو ٹیوشن کیلئے رقم پس انداز نہیں کرسکتے۔ میری بڑی بہن نے بھی ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی، جس کے بعد اسے تعلیم چھوڑنی پڑی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بچوں کی تعلیم سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عبیرہ سمیت علم حاصل کرنے والی بے شمار بچیوں کی تعلیم داؤ پر لگ چکی ہے۔
ہونہار طالبہ عبیرہ نے اپنے مخدود معاشی حالات کے پیشِ نظر حکومت سے اپیل کی کہ اپنے والد کی مالی امداد کیلئے ان کو مزید تعلیم حاصل کرنی ہے۔ اگر حکومت سپورٹ کرے تو وہ آگے بڑھ کر ملک کا نام بھی روشن کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








