فیصل آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اورگرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ کے متاثرین سے بھی ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
کراچی جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا، چھ سال میں جرائم کی شرح 121 فیصد بڑھ گئی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکو 3 دن گزرگئے لیکن متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔
نامزد چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو کرسچین کالونی کی گلیاں فوری صاف کرانے کی بھی ہدایات دیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








