کروڑوں پاؤنڈز کی کرپشن کا الزام، عمران خان کانام ای سی ایل میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان
بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کے کیس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی۔ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی وفاقی حکومت نے عمران خان اور سابق وفاقی وزراء کو جاری کردہ سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے 10افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دئیے تھے۔

جن افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ان میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے علاوہ دیگر شامل تھے۔

قبل ازیں حکومت نے عمران خان، اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 80 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے تھے جن کے بیرونِ ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ 

 

Related Posts