وجے ورما فلموں میں منفی کردار کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے حال ہی میں دہاد اور ڈارلنگز میں منفی کردار کا انتخاب کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وجے ورما نے کہا کہ میں نے فلم دہاد اور ڈارلنگز میں منفی کردار کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ مجھے اِن فلموں کی کہانی بہت اچھی لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فلموں کے کردار بہت الگ تھے، جیسے دہاد میں آنند سوارناکر ایک سائیکو شخص تھا جبکہ ڈارلنگز میں حمزہ ایک شرابی اور بدسلوکی کرنے والا شوہر تھا۔ نیز دونوں کی عادتوں میں بہت فرق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں نامناسب مواد نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس

وجے ورما کے مطابق فلم دہاد میں میرا کردار بہت منفی تھا جس کو کرنے کے بعد میرے دل میں یہ خیال آگیا تھا کہ اب میں منفی کردار کا انتخاب نہیں کروں گا کیونکہ پھر آپ کو اسی قسم کے کرداروں کی آفرز موصول ہوتی ہیں۔

کام کے محاز پر وجے ورما اِن دنوں مرزا پور 3، لسٹ اسٹوریز 2 اور دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

Related Posts