اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ وائرل ویڈیوکا معاملہ،، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اراکین سے ووٹوں کی خریدوفروخت کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔
مبینہ ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ویڈیو میں کون ایم پی ایز موجود ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ویڈیو میں تحریک انصاف کے 3ایم این اے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جو ایم این ایز ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ ضمیر کے سوداگر بنے ہوئے ہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ آئین کی پامالی نہیں تو پھر آئین کی پامالی کیا ہوتی ہے؟