کراچی: عید الاضحی سے قبل انٹرسٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بلا اجازت اضافہ کردیا گیا جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کےاحکامات پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغازبھی ہوگیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈویژنل کمشنرز،ڈی آئی جیز،اور موٹروے پولیس کو خط لکھ کر انٹرسٹی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی جانچ پڑتال کے لئے نگراں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:شہریوں کی بے احتیاطی، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 11فیصد تک پہنچ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








