پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادرمیں کارروائی، 93کلوگرام ہیروئن برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Coast Guard seizes 93 kg heroin in Gwadar

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعدگوادر کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادرسے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:پسنی،کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسمگلرزاونٹ چھوڑ کر فرار، 5 کروڑ ڈالرز کی چرس برآمد

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعدگوادر کے علاقے نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی93کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

پکڑی گئی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Related Posts