جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری،آصف زرداری اوربلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

Will continue to unwaveringly support the struggle of Kashmiris, Asif Zardari, Bilawal Bhutto

کراچی:نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے افتتاحی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو 20 جنوری کو ہونے والے شیڈول ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ناساز طبیعت کے باعث چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا آصف زرداری کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

Related Posts