مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1 لاکھ13 ہزار300 روپے ہوگئی۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1860ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار136روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔سونے میں قیمتوں میں گزشتہ کئی روز سے کمی دیکھنے میں آرہی تھی، مگر آج اچانک سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آٹا، چینی، گھی ،تیل مزید مہنگا، حکومت بے بس ،عوام پریشان

Related Posts