لاہور:سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کے حکم پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت الیکشن سے نہیں بھاگے گی تو کون بھاگے گا؟
مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے اور عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے۔
نائب صدر ن لیگ کا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے، ووٹ سے اور یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے!۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیض و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔
مریم نواز نے کہا کہ کبھی اس لیے عدالت جاتے ہو کہ عوام کو ووٹ سے روکو اور کبھی اس لیے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے۔