گلگت بلتستان: گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی گلگت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔