اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی، اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ اترنے کی اجازت مسترد کر دی. کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی. جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 25, 2022
ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔
عمران خان کے سیاسی مشیروں نے پہلی بار انہیں صحیح مشورہ دیا، خواجہ آصف
دوسری جانب راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








