عمران خان کے سیاسی مشیروں نے پہلی بار انہیں صحیح مشورہ دیا، خواجہ آصف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے سیاسی مشیروں نے پہلی بار انھیں صحیح مشورہ دیا، خواجہ آصف
عمران خان کے سیاسی مشیروں نے پہلی بار انھیں صحیح مشورہ دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی مشیروں نے پہلی مرتبہ انہیں صحیح مشورہ دیاہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پہلی بار حقیقت کا احساس ہو رہا ہے، پہلے انہوں نے امریکا اور پھر اسٹیبلشمنٹ کو بری الذمّہ قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کے غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اُنہیں الیکشن کی تاریخ دے دیں تاکہ فیس سیونگ مل جائے لیکن اگر ملک میں ہیجان پیدا کرکے تاریخ لی جائے تو یہ ایک اچھی روایت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچ ترک کرنی چاہیے کہ آرمی چیف اُن کی مرضی کا لگے گا، بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے وفا نہیں کی جا سکتی۔

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران سے مشاورت کے بعد جنرل عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔

Related Posts