اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے عید الاضحی کا سکیورٹی پلان جاری کردیا
اسلام آباد پولیس نے عید الاضحی کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر نے کہا ہے ک عید کی چھٹیاں پر اپنے آبائی گاؤں جانے والے شہریوں کے گھروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں 3 کھلے مقامات سمیت چھوٹی بڑی 966 مساجد اور امام بارگاہوں پر نماز عید ادا کی جائے گی جبکہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خریدو فروخت کے لیے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے بھی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام تر سیکورٹی انتظامات کی وہ نگرانی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں  04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، اے ایس پیز سمیت 2400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات ، سیف سٹی کی مدد سمیت فالکن اور ایگلز اسکواڈ بھی متحر ک رہیں گے۔  شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات پر اپنے آبائی گاؤں جانے والے شہریوں کے گھروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افسران عید کے ایام میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، آئی جی اسلام

Related Posts