افسران عید کے ایام میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، آئی جی اسلام

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا۔

اجلاس کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر عیدالاضحی کے سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ ڈی جی سیف سٹی کو عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی سیکورٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

عید کے تینوں روز اے آئی جی اسپیشل برانچ مساجد، امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ و دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک کو ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں نماز عید کے موقع پر تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے فول پروف بنانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

قربانی کے جانوروں کے لئے قائم مویشی منڈیوں میں بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،  مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں، تفریح گاہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

Related Posts