واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف نکات پورے کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دہشتگری کی فنانسنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے نکات پورا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ نے کہا کہ پاکستان نے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرایا ہے، ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ عالمی دنیا کے ساتھ مل کر جلد بقیہ نکات بھی مکمل کرے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان دہشتگری کی فنانسنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرے۔ترجمان نے کہا کہ ایران، پاکستان سمیت افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کو امن کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رکھنے کے کیلئے دباؤ ڈالنے سے متعلق اعتراف پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد پاکستا ن کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھارتی منفی کردار کا معاملہ فیٹف صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں امن ہو گیا تو بھارت کی دکان بند ہو جائے گی،رحمان ملک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








