اسلام آباد:سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں انڈین برانڈ داعشی ملوث ہیں ،حکوت چینی باشندوں کی سیکورٹی کو مزید بڑھائے، بھارت کو معلوم ہے اگر افغانستان میں امن ہو گیا تو اسکی دکان بند ہو جائے گی۔
سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کی خصوصی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کروائی جائے۔
رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کیساتھ امتیازی اور جانبدارنہ سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں،بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں سامنے رکھا جائے، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے یقینی بنایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف نے ایف اے ٹی کی شفافیت پر ایک بڑا سوال کھڑا کیا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کے بعد پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف کی کاروائی متنازعہ ہوئی، ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کے خلاف متضاد پالیسی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی، روز اوّل سے کہتا آ رہا ہوں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ سیاسی دباؤ اور اثرورسوخ کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف جیسے بین الاقوامی فورمز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے تھا، بھارتی وزیرخارجہ کے اعترافی بیان کے بعد ایف اے ٹی ایف فوراً پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دے۔
مزید پڑھیں: افغانستان، کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل کے قریب 3راکٹ حملے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








