ممبئی:بھارتی فلموں کے مشہورومعروف ولن اور سینئر اداکار شکتی کپور نے کرائم ماسٹر گو گو کے روپ میں اپنی بیٹی شردھا کپور کو ڈرا کر انہیں نیل پالش سے محروم کردیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ ارے باپو! نیل پالش تو چھوڑد یتے۔ ہاٹ اسٹار والوں نے کیا کیا؟ کرائم ماسٹر گوگو آئے ہیں، کچھ تو لوٹ کر جائیں گے۔
شردھا کپور کا یہ پیغام اپنے والد کے کردار کرائم ماسٹر گوگو کی تشہیر کیلئے سامنے آیا جس کے کاپی رائٹ ونے پکچرز کے پاس ہیں۔ مذکورہ کردار انداز اپنا اپنا سے لیا گیا ہے۔
پیغام کے ساتھ ساتھ شردھا کپور نے اپنے والد کے ہمراہ ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سکون سے گھر بیٹھی اپنے پاؤں کی انگلیوں کو نیل پالش لگاتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ان کے والد شکتی کپور اچانک سپرمین جیسا کاسٹیوم پہن کر آدھمکتے ہیں اور بیٹی کو ڈراتے ہیں۔ شردھا نے انہیں باپو کہہ کر پکارا تو شکتی نے کرائم ماسٹر گوگو کا نام لے لیا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں لاتعداد منفی کردار نبھانے والے شکتی کپورنے ولن کے انداز کہا کہ اب کرائم ماسٹر گوگو آیا ہے تو کچھ نہ کچھ تو لوٹ کر جائے گا۔
دوسری جانب شردھا کپور جو اپنے والد سے ڈر رہی تھیں، اگلے ہی لمحے اپنی نیل پالش سے محروم ہوگئیں۔ویڈیو میں شکتی کپور بیٹی کی نیل پالش لے کر غائب ہوجاتے ہیں۔
آخر میں شردھا کپور نے کہا کہ ہاٹ اسٹار والوں کو کیا ضرورت تھی کرائم ماسٹر گوگو کو واپس لانے کی؟ اب گوگو کہاں سے کیا لوٹ کر لے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے شائلو کی عمر 10 سال ہونے پر اپنے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی اور اس موقعے پر کیک بھی کاٹا گیا۔
آج سے 3 ماہ قبل بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے کتے کی تصویر شیئر کی جو 10 سال کا ہوگیا۔ کتے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نے لکھا کہ میرے بابو کو 10ویں سالگرہ مبارک ہو۔
مزید پڑھیں: شردھا کپورکے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








