ٹرینیں تاخیر کا شکار،ریلوے نے مسافروں کی عید خراب کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

The railways spoiled the Eid of the passengers

کراچی : ریلوے کی بدانتظامی نااہلی نے مسافروں کی عید خراب کردی ،ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر 6 گھنٹے سے 15 گھنٹے تک پہنچ گئی، مسافر گھنٹوں ریلوے اسٹیشنوں پر خوار، عید سفر میں ہی گزرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

آج 20 جولائی کو کراچی سے تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے مسافر عید گھر کی بجائے سفر میں کریں گے ، آج 20 جولائی کو صبح 6 بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی میں 5 گھنٹے لیٹ ہوگئی ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کے باعث 20 جولائی کو علی الصبح کراچی سے بمشکل پرانی بوگیاں جوڑ کر روانہ کی جاسکی ہیں ،کراچی سے 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر سے 20 جولائی کو صبح 4 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی ۔

18 جولائی کو کراچی سے لاہور پشاو ر، راولپنڈی روانہ ہونے والی بیشتر مسافر ٹرینیں قراقرم ایکسپریس خیبر میل، تیز گام ، رحمن بابا سمیت کئی ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 6 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ،19 جولائی کو کراچی سے روانہ ہونے والی خیبرمیل ایکسپریس کا 21 جولائی کو عید کی صبح نماز عید سے قبل پشاور پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ اور قربانی کا فلسفہ، مسلمان غریبوں کیلئے کون سے نیک کام کرسکتے ہیں؟

ریلوے کی ٹیکنیکل معلومات سے ناواف منسٹر ریلوے نے مسافروں کو پہنچنے والی اذیت پر خاموش اختیارکرلی، وفاقی وزیر محکمہ ریلوے کی طاقتور بیورو کریسی کے حوالے کرکے تمام معاملات سے بری الذمہ ہوگئے، گھنٹوں تاخیر کا شکار ریلوے مسافروں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts