اسلام آباد:سیکٹر جی7اور جی 8کے درمیان انڈر پاس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
ایکسپریس وے کے ایک طرف سیکٹر جی 7اور دوسری طرف سیکٹر جی 8ہے، دونوں سیکٹرز کے باسیوں کو ایکسپریس وے کراس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ اسی سلسلے میں کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ بے شمار زخمی ہوچکے ہیں۔
دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے گزشتہ حکومت نے دونوں سیکٹرز کو ملانے والا انڈر پاس بنانے کی منظوری دی تھی تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث انڈر پاس تعمیر نہ کیا جاسکا۔

موجودہ حکومت کی نگرانی میں و فاقی ترقیاتی ادارے نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈیڑھ سال قبل فنڈز جاری کئے اور شب وروز کے کام کی بدولت انڈر پاس کو مکمل کرلیا گیا۔
حکام نے گزشہ روز انڈر پاس کو آپریشنل کردیا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک سیکٹر سے دوسرے سیکٹر جانے کیلئے ایکسپریس وے کو عبور کرنا پڑتا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








