راولپنڈی:مزدوری مانگنے پر بااثر شخص کامزدور پر بہیمانہ تشدد،5گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا،ملزمان مزدور کو برہنہ کرکے ویڈیو بناتے رہے جبکہ موبائل سے اہلخانہ کی تصاویر بھی اپنے موبائل میں ٹرانسفر کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
رانا تیمور علی جوراولپنڈی میں سیلنگ کا کام کرتے ہیں،انہوں نے راجہ ذیشان کے گھر سیکٹر بی17ملٹی گارڈن اسلام آباد میں سیلنگ کا کام کیا تھا۔ رانا تیمور علی کا کہنا ہے کہ میں نے راجہ ذیشان کے گھر جو کام کیا اس کی مزدوری 4لاکھ روپے طے کی تھی۔
کام ختم ہونے پر راجہ ذیشان نے مجھے 3لاکھ روپے دیئے اور ایک لاکھ روپے بعد میں دینے کا وعدہ کیا، جب میں نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو راجہ ذیشان ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔

بعدازاں رانا تیمور نے راجہ ذیشان کیخلاف تھانہ ترنول میں مزدوری کی وصولی کیلئے درخواست دائر کی تو وہاں پر مصالحتی کمیٹی کے سرکردہ راجہ تیمور عباسی کی موجودگی میں جرگہ ہوا جس میں راجہ ذیشان نے اگلے روز بقایا مزدوری ایک لاکھ روپے ادا کرنے کاوعدہ کیا اور کہاکہ کل میرے دفتر پلاٹ اینڈ پلین واقعہ ملٹی گارڈن بی 17میں آکر لے جانا۔

رانا تیمورنے بتایا کہ اگلے روز جب میں مزدوری لینے گیا توراجہ ذیشان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے کمرے میں بند کرکے تشددکانشانہ بنایا،مجھے برہینہ کرکے میری ویڈیو بنائی،میرا موبائل توڑ دیااور زبردستی میرے موبائل سے میرا ذاتی ڈیٹا جس میں میرے اہلخانہ کی تصاویر بھی موجود تھیں، راجہ ذیشان نے اپنے دفتر کے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کرلیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








