جماعت اسلامی نے 5 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے تحت شہر قائد کے 50 سے زائد مقامات پر احتجاج جاری
جماعت اسلامی کے تحت شہر قائد کے 50 سے زائد مقامات پر احتجاج جاری

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے 5 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرِ قائد نے ملک کو بہت کچھ دیا، تاہم اس سے کسی نے وفا نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کو وفاقی اور صوبائی حکومت نے اون نہیں کیا
اس شہر کے نمائندگی کی دعویدار جماعت نے بھی کچھ نہیں کیا۔ جوں جوں بلدیاتی الیکشن کا وقت آرہا ہے الیکشن سے راہ فرار کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 انتشار نہ روکا گیا تو رواں برس بھی انتخابات نہیں ہونگے۔پی پی پی

بیان میں جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ ہم نے حلقہ بندیوں کے لئے آواز بھی اٹھائی اور عدالت سے بھی رجوع کیا۔ ہم نے مردم شماری کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔ حلقہ بندیوں کے لئے سنجیدہ ہوتے تو مردم شماری ایم کیو ایم درست کراتی۔حلقہ بندیوں کو جواز بناکر الیکشن ملتوی کرانا درست نہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف ہے پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوں۔ کراچی کی ترقی کیلئے ضروری ہے الیکشن وقت پر ہوں۔ 3 مرتبہ بلدیاتی انتحابات ملتوی ہوچکے۔الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سازش شروع ہوگئی ہے۔حلقہ بندیوں کے مسئلے پر جماعت اسلامی وقت پر آواز اٹھاچکی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کے حق پر شب حون مارا گیا۔اس وقت شہر بدترین حالت سے دوچار ہے۔معیشت کو سہارا دینے والا شہر بے سہارا ہے۔
شہریوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتحب کریں۔ ووٹر لسٹوں کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی تو نہیں ہوسکتے۔ جان بوجھ کر تمام معاملات کو خراب رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو الیکشن کا ہونا لازمی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی مل کر الیکشن ملتوی کروائے۔ کل ہم سی ایم ہاوس پر دھرنا دینگے۔ شہر میں مزید لسانی بنیادوں پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ جماعت اسلامی نے ملک کے دفاع کیلئے لاشیں اٹھائی ہیں۔

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اشتراک کے متعلق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھڑے ایک ہوتے ہیں تو اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جماعت اسلامی نے اسپتالوں سمیت شہر کی بحالی پر کام کیا۔ ہم خون بہائے بغیر ہی سیاست کرتے ہے تو لوگوں کو پسند نہیں۔گورنر ہاؤس کو سازشوں کا اڈہ نہ بنائیں۔

Related Posts