کراچی :کورونا کی دوسری لہر ،کراچی کے کالجز کے بعد اسکولوں پر حملہ، ضلع غربی میں ڈی ایم سی ویسٹ کے سائٹ زون میں محکمہ تعلیم کے کئی اسکولوں میں کورونا مثبت کیسز سامنے آگئے۔
ابراہیم علی بھائی اسکول میں 9 متاثرہ افراد کے انکشاف کے بعد اسکول بند، جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو ، دیگر اسکولوں میں بھی مزید 10 کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پران اسکولوں کے متاثرہ عملے اور اساتذہ کو گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ، مزید اسکول بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔
اسکولوں میں وباء کے انکشاف کے بعد والدین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، اسکولوں مین بچوں کی آمد کم ہوگئی۔ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر عبدالخاق کے پر وقت اقدامات سے صورتحال کنٹرول میں آگئی۔
بلدیہ غربی کے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے بلدیہ غربی کے محکمہ صحت سے درخواست کی تھی کہ سائٹ زون میں یونین کیٹی نمبر5 اور 6 کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں ،اس لیے سائٹ زون کے تمام اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔
محکمہ صحت نے انڈس اسپتال سے ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد اسکولوں مین ٹیسٹ کرائے گئے تاہم ان ٹیسٹ کے نتائج آنے پر معلوم ہوا کہ صرف ایک اسکول ابراہیم علی بھائی بسم اللہ ہوٹل آصف آباد میں اسٹاف کے 9 افراد کورونا مثبت نتائج نکلنے کے بعد اس اسکول کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دیگر اسکولوں میں بھی10 عملے کے ارکان میں کورونا وائرس مثبت آگیا ، ان مثبت آنے والے عملے میں اسکول ہیڈ ماسٹرز، یا ہیڈ مسٹریس ، اساتزہ ، اور دیگر اسٹاف میں کورونا وائرس مثبت آنے کے باعث ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب جزبانی نے انہیں فوری طور پر گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت محکمہ تعلیم بلدیہ غربی نے متاثرہ اسکولوں میں جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو شروع کر دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اسکولوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اسکول کھلنے کے باوجود والدین اپنے بچے اسکول بھیجنے کو تیار نہیں ہیں۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن ویسٹ عبدالخالق نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے بر قوت اقدامات کر کے کورونا مزید پھیلنے سے بچایا ہے اور اب ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ وستی کو خط لکھ دیا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پورے ڈی ایم سی ویسٹ کے تمام اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں اور ابھی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ادویہ کا چھڑکاو کر وا دیا ہے تاہم متعلقہ محکمے سے باقائدہ تمام اسکولوں میںجراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کروا دیا جائے تاکہ بچے اور عملہ محفوظ ماحول میں تعلیم جاری رکھ سکیں۔