اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد موذی وباء کے باعث جان سے گئے اور 1270 شہری وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 1270 کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 359 ہوگئی۔
کورونا سے متاثر 1743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 62 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 69 ہزار 164، بلوچستان میں 18 ہزار 916 کیس رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد 42 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں 83 لاکھ 60 ہزار 823 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کے باوجود ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ کم نہیں ہوسکا، پاکستان میں گزشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 مزید شہری انتقال کر گئے تھے۔