ریاض:امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں دو مقامات ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کی وباء نہیں پہنچ سکی، وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سمپوزیم سے خطاب میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ جن مقامات میں یہ وبا اللہ کے حکم سے داخل ہی نہیں ہو پائی ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐشامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے لیے مثالی اقدامات کیے،جس کے باعث ملک میں یہ وبا دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس قدر تیزی سے نہیں پھیلی۔
امام کعبہ نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباسے محفوظ رہ سکیں۔کیونکہ جتنا احتیاطی تدابیر پر عمل ہوگا، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔